فوڈ اتھارٹی کی مختلف شہروں میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں

June 10, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان، خانیوال، وہاڑی اور لودھراں میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، سویٹس اینڈ بیکرز، آئس فیکٹریوں اور کریانہ سٹورز کی چیکنگ، متعدد فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے، 10 کلو ممنوعہ اشیا تلف کردی گئیں، تفصیلات کے مطابق ملتان میں قصوری چوک پر کریانہ سٹور کو ایکسپائرڈ فوڈ آئٹمز اور چائنہ نمک فروخت کرنے پر 12 ہزار روپے جرمانہ، خانیوال میں اڈہ 12 میل کبیروالا پر سویٹس اینڈ بیکرز پروڈکشن یونٹ کو مٹھائی کی تیاری میں رنگ کاٹ اور کھلے اجزا کی ملاوٹ کرنے، مٹھائی میں مردہ مکھیاں پائے جانے پر 5 ہزار، پل باگڑ پر کریانہ سٹور کو چائنہ نمک بیچنے جب کہ سویٹس شاپ کو مٹھائی میں ناقابل سراغ اجزا کی ملاوٹ کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 15 ہزار، ڈلن بنگلہ بوریوالا اور ملتان روڈ میلسی میں 2 آئس فیکٹریوں کو بلاکس میں مردہ مکھیاں پائے جانے، زنگ آلود بلاکس کا استعمال اور پروڈکشن ایریا میں چھپکلیوں کی موجودگی پر 25 ہزار، مین بازار اڈہ حیات پور لودھراں میں کریانہ سٹور کو چائنہ نمک بیچنے، کھلے مصالحہ جات کی فروخت اور صفائی نہ ہونے پر 10 ہزار روپے جرمانہ کیاگیا۔