کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیپال میں ساف انڈر19فٹبال چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان کا پہلا میچ ایونٹ کے افتتاحی روز 21 ستمبر کو نیپال سے کھیلے گا۔ منتخب کھلاڑیوں میں ساحل گل، محسن خان اور محمد عبداللہ ( گول کیپرز) ، محمد صدام، محمد عدیل، اسد ناصر، انس امین، خورشید عالم، محمد راحیل، شایان علی، کامل احمد خان، عابد علی، حنان نوید، نجیب اللہ،علی ظفر، محمد اذان ، اویس خان، شاہ جہاں، محمد حسان، فیصل احمد، عبدالوہاب، ہارون ظفر اور عدیل یونس شامل ہیں۔