پاکستان شاہینز ایشین گیمز کیلئے چین پہنچ گئے

October 02, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قاسم اکرم کی قیادت میں پاکستان شاہینز 19 ویں ایشین گیمز میں شرکت کیلئےچین کے شہر ہانگزو پہنچ گئے۔ پلیئرز پیر کی دوپہر ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے۔ پاکستان شاہینز تین اکتوبر کو کوارٹر فائنل میچ کھیلیں گے۔