بیوی کی درخواست پر شوہر کے خلاف مقدمہ درج

February 23, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس نے بیوی کاحمل ضائع کروانے کےالزام میں شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،تھانہ نیو ملتان پولیس کو روبینہ نامی خاتون نےدرخواست دی کہ وہ8 ماہ کی حاملہ تھی اور ڈاکٹروں نے بیٹی کی پیدائش بتلایا جس کی وجہ سے شوہر حیدر میر ی جان کا دشمن بن گیا اور زبردستی حمل ضائع کروا دیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔