پاکستان سعودی عرب کیساتھ تجارت بہتر بنانے پر توجہ دے، احسن بختاوری

February 23, 2024

اسلام آباد (جنگ نیوز) اسلام آباد چیمبر کے صدر احسن بختاوری نے کہا ہےکہ پاکستان اور سعودی عرب کو دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہیے جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر کے دورے کے موقع پر سعودی عرب کی الشاق ٹریڈنگ ایسٹ کمپنی کے جنرل منیجر فاضل عبداللہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ فاضل عبداللہ نے پاکستان سے کھانے پینے کی اشیاء، پھلوں، سبزیوں، سمندری خوراک اور لائیو سٹاک کی براہ راست درآمدات کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان براہ راست تجارت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ظفر بختاوری،ناصر حسین راکی، ،حیدر رضا کاظمی، جاوید حسین کاظمی، محمد نوید ملک، اور دیگر بھی اس موقع موجود تھے۔