پنجاب میں ڈینگی وائرس سے 3 اموات

June 08, 2021

پنجاب میں ڈینگی وائرس سے 3 مریض انتقال کر گئے، محکمہ صحت کے مطابق بہاولپور میں ڈینگی کے 17، لاہور میں 9 اور قصور میں 6 مریض زیرِ علاج ہیں۔

پنجاب میں ڈینگی وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں گوجرانوالہ، فیصل آباد اور وہاڑی سے رپورٹ ہوئی ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کےاعداد و شمار کے مطابق صوبے میں ڈینگی وائرس کے شکار مریضوں کی تعداد 49 ہو گئی ہے۔

ڈینگی وائرس کے سب سے زیادہ مریض بہاولپور میں سامنے آنے ہیں، جہاں اسپتالوں میں 17 مریض زیرِ علاج ہیں۔

لاہور میں 9 اور قصور میں ڈینگی وائرس کے6 مریض زیرِعلاج ہیں۔

گوجرانوالہ میں ڈینگی وائرس سےجاں بحق ہونے والی 21 سالہ لڑکی اروپ کی رہائشی ہے۔

صوبے میں 3 ہلاکتوں کی رپورٹ کے بعد محکمہ صحت نے صورتِ حال کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے انسدادِ ڈینگی کی کارروائیوں کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔