• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم کی تقدیر بدلنے کیلئے محنت اور مستقل مزاجی ناگزیر ،اسد قیصر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی، وقائع نگار) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ نوجوان طلباء و طالبات ہمارے مستقبل کے معمار ، ضامن اور بھرپور صلاحیتوں کے حامل ہیں، ہمارا مذہب تعلیم کے حصول پر زور دیتا ہے۔ وہ نمل یونیورسٹی کے 16ویں کانووکیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کی حالت زار کو بہتر بنانے اور انہیں ہنرمند بنانے پر توجہ دے رہی ہے۔ قوم کی تقدیر بدلنے کیلئے محنت اور مستقل مزاجی ناگزیر ہے۔ کانووکیشن میں مختلف شعبوں کے بیچلرز، ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے 356طالب علموں کو ڈگریاں جبکہ14کوگولڈ میڈل پیش کئے گئے، تقریب میں ریکٹر نمل میجر جنرل (ر)محمد جعفر ، ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈئیرسید نادر علی ، رجسٹرار، ڈینز،ڈائریکٹرز صدورشعبہ، طالبعلموں نے شرکت کی۔
اسلام آباد سے مزید