• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ سیالکوٹ کا اسپیڈی ٹرائل ہونا چاہئے، طاہر اشرفی

کراچی(ٹی وی رپورٹ)وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی نے اپیل کی ہے کہ عدالت سانحہ سیالکوٹ کا اسپیڈی ٹرائل کرے۔ اسلام میں جبری شادی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، عوام میں رواداری کا شعور پیدا کرنے کے لئے آگاہی مہم شروع کر رہے ہیں۔ بین المذاہب ہم آہنگی سیمینار سے خطاب میں طاہر محمود اشرفی نے چیف جسٹس پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ سیالکوٹ سانحے کا اسپیڈی ٹرائل کریں۔ طاہر محمود اشرفی نے مزید کہا کہ سیالکوٹ واقعہ اسلامی روایات کے منافی تھا، اسلام مکمل امن اور آشتی کا دین ہے، آئین پاکستان ان کو بھی حقوق دیتا ہے، جو اس کو نہیں مانتے۔