کوئٹہ(اےا یف پی) کوئٹہ میں پولیس چھاپے سے بچنے والے داعش کے5دہشتگرد فرار، سی ٹی ڈی کی صوبائی دارالحکومت میں ایک خفیہ ٹھکانے پرکارروائی،6دہشت گرد مارے گئے تھے۔غیرملکی خبررساںادارے کےمطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے ہفتے کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک خفیہ ٹھکانے پر کارروائی کی اور6دہشت گردوں کو ہلاک کر دیاجبکہ ایک سینئر پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تقریباً 4 سے 5دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں،فرار ہونے والوں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں اب مختلف علاقوں میں چھاپے مار رہی ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں داعش خراسان کا علاقائی کمانڈر اصغر سمالانی بھی شامل ہے، اس کے سر پر 20لاکھ روپے کا انعام تھا،حکام طویل عرصے سے ملک میں داعش خراساں کی موجودگی کو مسترد کرتے آئے ہیں تاہم اس گروپ نے متعدد حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے، جن میں گزشتہ سال ہزارہ برادری کے 11 کان کنوں کا قتل بھی شامل ہے۔