اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) انسانی حقوق کے کارکن و ہزارہ دوست شہری، ہزارہ کمیونٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہوئی سول سوسائٹی کے افراد نیشنل پریس کلب کے باہر 10 جنوری اور 16 فروری 2013ء کو کوئٹہ میں دہشتگرد حملوں میں شہید ہونیوالوں کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کیلئے جمع ہو ئے اورواک کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئےمقررین نےکہاکہ ہم ان تمام شہداء کو خصوصا انسانی حقوق کے کارکن عرفان علی خودی کو ہرگزنہیں بھولے جو علمدار روڈ دھماکے میں زخمیوں کی مدد کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ صرف مٹھی بھر پاکستانی انسانی حقوق کے نگہبان سول سوسائٹی کارکن اور قومی سطح پر کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیمیوں کے نمائندے ہزارہ نسل کشی کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں ۔