• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ مری کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے،دینار عباسی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) پیپلزپارٹی کینیڈا کے رہنما دینار عباسی نے سانحہ مری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی وزرا اور انتظامیہ کے لوگ صرف گاڑیوں کی تعداد گننے کی بجائے سڑکوں کی مرمت اور برف صاف کروانے پر بھی توجہ دیتے تو یقیناً صورتحال قدرے مختلف ہو سکتی تھی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ملک میں فروغ سیاحت کیلئے دلچسپی ضرور ہے مگر صرف باتوں کی حد تک، جس کا ایک ثبوت انتظامیہ کی غفلت کے باعث پیش آنے والا مری کا واقعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریا گلی اور باڑیاں سمیت گرد ونواح کے رہائشیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جس طرح مسافروں کو برف سے نکالا اور اپنے گھروں میں پناہ دیکر ان کی ضرورتیں پوریں کیں اس پر تمام لوگ خراج تحسین کے مستحق ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کروا کر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔
اسلام آباد سے مزید