• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری میں انسان مر رہے تھے ،حکومت گاڑیاں گن رہی تھی، لیاقت بلوچ

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) پاکستان اسلام کے نام پر بنا، اس کے آئین میں لکھا ہے کہ یہاں کوئی قانون اسلام کے خلاف نہیں ہوگا تاہم افسوس کے ساتھ یہاں اسلام کے خلاف قوانین بھی بن رہے ہیں اور فیصلے بھی ہو رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر زبیر نے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو تشدد بل کے حوالے سے وزیر اعظم نے یقین دہانی کروانے کے باجود سیکولر بل پاس کروایا۔کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مری میں رونما ہونے والا سانحہ اس بات کی نشاندہی ہے کہ ہمارے سماج، حکومتی اور ریاستی اداروں کا شیرازہ بکھرا ہوا ہے۔ بے حسی کی انتہا ہے کہ انسان مر رہے تھے اور حکومت گاڑیاں گن رہی تھی۔ مہنگائی سے تنگ عوام کو لچھے دار گفتگو کی بجائے عملی اقدامات کئے جائیں ۔ اجلاس میں معین الدین کوریجہ، سید ثاقب اکبر، علامہ عارف حسین واحدی، قاضی ظفر اللہ، گلزار احمد نعیمی، رضیت باللہ، پیر سید صفدر گیلانی، عبد اللہ گل، سید ناصر شیرازی،انجم عقیل نے اظہار خیال کیا۔
اسلام آباد سے مزید