• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت میں دہشتگردی کنٹرول کرنے کی صلاحیت ہے نہ اہلیت، اپوزیشن

لاہور / اسلام آباد /پشاور (نمائندگان جنگ) اپوزیشن رہنمائوں نے لاہور میں نیو انار کلی میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس کیلئے حکومت کو بھی مورد الزام ٹھہرایا ہے اور کہا ہے کہ حکومت میں دہشتگردی کنٹرول کرنے کی صلاحیت ہے نہ اہلیت۔

لاہور بم دھماکے کی نواز شریف ، شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز، آصف زرداری، بلاول بھٹو، سراج الحق، راجہ پرویز اشرف، اسفندیار ولی اور دیگر نے مذمت کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کی غلط پالیسی کی وجہ سے پاکستان میں دہشتگردی دوبارہ شروع ہو چکی ۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے بعد لاہور میں دہشتگردی ملک کے لئے نیک فال نہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ دھماکا نہایت افسوسناک اور تشویشناک واقعہ ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ حکومت زخمی افراد کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے ۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسلام آباد کے بعد انارکلی میں دھماکا تشویشناک ہے، ملک میں دہشت گردی کا عفریت قابو سے باہر ہوتا جارہا ہے، عمران خان میں وہ اہلیت نہیں کہ کسی بحران کو حل کرسکیں۔

اہم خبریں سے مزید