اسلام آباد،مری ( اپنے نامہ نگار سے،خصوصی نامہ نگار،نمائندہ جنگ) بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اورملحقہ علاقوں میں چند مقامات پرمنگل کو بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش کاکول13میں،راولا کوٹ ، مظفرآباد 8، گڑھی دوپٹہ 5، بالاکوٹ3،بابوسر2اوربگروٹ میں1 ملی میٹر ر یکارڈ کی گئی، اس دوران بابو سر میں 2انچ برفباری ہوئی،ملکہ کو ہسارمری میں منگل کی دوپہر بر فبا ر ی کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا جو شا م تک و قفہ و قفہ سے جاری رہا، ا س د و ر ا ن مز ید چھ ا نچ تک برف پڑ ی ، ادھر د یہی علا قو ں کی ر ا بطہ سڑ کیں گز شتہ د س روز سے بند ہیں جس کی و جہ سے عو ام کو شد ید مشکلا ت کا سا منا ہے، سی پی او راولپنڈی عمر سعید نے مری لوئر ٹوپہ تا سہر بگلہ روڈ پر ٹریفک روانی متاثر ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی اور ڈی ایس پی ٹریفک مری کو موقع پر بھیج دیا، ڈی ایس پی ٹریفک عظمت حیات نے فوری رپورٹ دی کہ مری کی اہم شاہراہیں ٹریفک کیلئے کھلی ہیں، ہائی وے کلڈنہ سے ٹھنڈا جنگل جھیکا گلی تک مکمل روڈ کلیئر ہے، لوئر ٹوپہ سے جھیکا گلی کی طرف بھی ٹریفک رواں دواں ہے، اے ایس پی مری وقاص خان نے رپورٹ دی کہ تمام چوکوں اور شاہراہوں پر ٹریفک و ضلعی پولیس کی ڈیوٹی مکمل اور الرٹ ہے،لوئر ٹوپہ سے سہر بگلہ تک مسلسل جاری برفباری اور پھسلن کے باعث ٹریفک سست روی کا شکار ہے، ٹریفک پولیس کا عملہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے جبکہ ہائی وے کا عملہ اور مشینری روڈ سے برف ہٹانے اور نمک پاشی کرنے میں مصروف ہے، سی ٹی او وسیم ریاض کا موقف تھا کہ سی پی او کی ہدایات کے مطابق لوئر ٹوپہ تا سہر بگلہ روڈ پر ٹریفک روانی نارمل کر دی گئی ہے، اسوقت مری کی تمام مین سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں ہے۔