اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ۔ماضی کی غلطیوں کو بار بار دہرا کر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے،ہمیں مثبت انداز میں آگے بڑھنے کیلئے مختلف سوچ اپنانا ہو گی،دنیا کے تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے حکمت عملی وضع کرنا ہو گی،کرپٹ لیڈرشپ، ترقی پذیر ممالک کا سب سے بڑا المیہ ہے،بدھ کو وزارتِ خارجہ میں “پائیدار ترقی میں نجی شعبے سے استفادہ” کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے باوجود پاکستان معاشی طور پر بحالی کی جانب گامزن ہوا ہے،نجی شعبے کے تعاون سے دیرپا ترقی کے ایجنڈے 2030کے اہداف کا حصول ممکن بنایا جا سکتا ہے ،5.4فیصد گروتھ کافی نہیں ،ہمیں اسے آگے لے کر جانا ہے۔