• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سال 2021، کراچی میں زیادتی، بدفعلی اور روڈ ٹریفک حادثات میں نمایاں اضافہ

کراچی (ثاقب صغیر / اسٹاف رپورٹر )سال 2021 کے دوران شہر میں ریپ، بدفعلی،گولی سے مرنے ،آتش گیر مادے سے مرنے،پھندا لگا کر ہلاک ہونے اور ٹریفک حادثات کے کیسز میں نمایاں اضافہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے تینوں سرکاری اسپتالوں (سول،جناح ،عباسی شہید) میں سال 2021 کے دوران 31 ہزار 142 میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹس اور 1409 پوسٹ مارٹم رپورٹس کا اجراء کیا گیا۔ پولیس سرجن نے سال 2021 کے کرمنل کیسز میں میڈیکو لیگل اور پوسٹ مارٹم رپورٹس کے اجراء کے سرکاری اعداد و شمار جاری کر دئیے۔پولیس سرجن کی رپورٹ کے مطابق رپورٹ کے مطابق سال 2021 کے دوران کند اور سخت آزار سے مرنے والے 36،تیز دھار آلے کے وار سے مرنے والے 47،گولی سے مرنے والے 387،آتش گیر مادہ سے مرنے والے 35،پھندا لگا کر ہلاک ہونے والے والے 86 ،ٹریفک حادثات میں مرنے والے 511،ریلوے حادثات میں مرنے والے 34،جل کر مرنے والے 11،اونچائی سے گر کر مرنے والے 25،ڈوب کر مرنے والے 14،کرنٹ سے مرنے والے 16 ،طبعی اموات کا ایک،جیل اور حوالات میں مرنے والے 2،وجہ موت معلوم نہ ہونے والوں کے 21 اور زہریلی اشیاء کھا کر مرنے والوں کے 5 پوسٹ مارٹم رپورٹس جاری کی گئیں۔دوسری جانب پولیس سرجن کی رپورٹ کے مطابق سال2021 کے دوران کند اور سخت آزار کے وار سے زخمی ہونے پر 17 ہزار 177،تیز دھار آلے کے وار سے زخمی ہونے پر 602،گولی لگنے سے 1698،آتش گیر مادے سے 68،زدوکوب کرنے سے 2 ،کتے کے کاٹنے سے 4،ٹریفک حادثات کے 2431،ریلوے حادثات کے 18 ،جھلس کر جلنے کے 423،اونچائی سے گرنے کے 198،فیکٹری حادثات کے 6،ریپ کے ایکٹیو کیسز کے 340 ،ریپ کے پیسیو کیسز کے 562 ،بدفعلی کے ایکٹیو کیسز کے 128،بد فعلی کے پیسیو کیسز کے 181،کم عمر لڑکوں کے 156 ،کم عمر لڑکیوں کے 76 کیسز ریکارڈ ہوئے ،زہریلی اشیاء کھانے والوں کے 5 ہزار 277 ،شراب کے استعمال کے 168 اور منشیات کے استعمال کرنے والوں کے 31 میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹس جاری کئیے گئے۔رپورٹ کے مطابق کرمنل کیسز میں زخمی ہونے والے 1395 افراد بعد ازاں دوران علاج دم توڑ گئے جس میں جناح اسپتال میں 207،سول اسپتال میں 114اور عباسی شہید اسپتال میں دوران علاج 74 افراد نے دم توڑا۔سال 2120 کے دوران 26 افراد کی قبر کشائی کی گئی۔

اہم خبریں سے مزید