راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) مری کے حسن کو برقرار رکھنے کیلئے تعمیرات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں کمشنر راولپنڈی ڈویژن نور الامین مینگل نے اسسٹنٹ کمشنر مری وقاص صفدر سکندری کو ریڈ لائن بنانے کی ہدایت کی ہے۔ٹورازم ہائی وے کے باعث کوٹلی ستیاں میں جائیدادوں کی خریدوفروحت میں اضافہ پر اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں عبد الر حمن کو ہدایت کی گئی ہے کہ جائیدادوں کی خریدو فروحت پر کڑی نظر رکھیں۔اس سلسلے میں کمشنر راولپنڈی نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں نیچرل ٹورازم ،پکی سڑکوں کی بجائےواکنگ مڈ ٹریکس کو فروغ دیا جائےگا۔قدرتی حسن کو بحال رکھنے کیلئے ضلع راولپنڈی سمیت ڈویژن بھر میں تمام سیاحتی مقامات کو ان کے مقامی کلچر اور فن تعمیر کے مطابق ترقی دینگےاور کوشش کی جائے گی کہ کم سے کم ماحول پر اثرات پڑیں۔انہوں نےکہا کہ تمام تحصیلوں کے انتظامی افسران کا اجلاس طلب کیا ہے تاکہ آرگینک ٹورازم کے فروغ کے حوالے سے پالیسی کو حتمی شکل دی جاسکے۔تمام سیا حتی مقامات پر انٹری گیٹ، تا ر یخ سے آ و یزاں بو رڈز، سیاحوں کے بیٹھنے کیلئے بینچزاور ان کے ساتھ چھتریاں، سائن بورڈزاور کوڑے دا نوں کا اضا فہ کیا جائےگا۔اس مقصد کیلئے ہر تحصیل و ضلع میں مقامی تعمیراتی سامان اور لکڑی کے علاوہ کوئی میٹریل استعمال نہیں کیا جائے گا۔کمشنر نےکہا کہ مری میں نئے بائی لاز2022پر عملدآمد شروع کردیا گیا ہےاور آئندہ کیلئے مری کے حسن کو بچانے کیلئے تعمیرات پر پابندی کی تجویز بنا کرپنجاب حکومت کو بھجوائیں گےتاکہ کابینہ سے منظوری ہوسکے۔ مری انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ واضح کریں کن علاقوں میں تعمیرات پر پابندی ہونی چاہیے۔