• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کالونی راولپنڈی کا گیٹ پانچ روز بعدبھی نہ کھل سکا

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) پولیس کالونی راولپنڈی کا گیٹ پانچ روزبعدبھی نہ کھل سکا، بلوچستان میں سیکورٹی فورسزپرہونیوالے دہشتگردوں کے حملے کے بعد پولیس لائنز راولپنڈی سے متصل پولیس رہائشی کالونی کے گیٹ کوبندکردیاگیاتھا جو پانچ دن گزرنے کے بعدبھی بدستور بندہے جس سے کالونی میں رہائش پذیرپولیس ملازمین کے خاندانوں بالخصوص سکول جانیوالے بچوں،سودا سلف کی خریداری کیلئے بازارجانیوالی خواتین ،اور ڈاکٹروں کے پاس جانے والے مریضوں کومشکلات کاسامناہے ۔پولیس ملازمین کامؤقف ہے کہ بلاوجہ سکیورٹی ایشوبناکران کی زندگی اجیرن کردی گئی ہے ۔انہیں ضروریات زندگی کی خریداری ،علاج معالجے اوربچوں کے تعلیمی اداروں میں جانے کے لئے پوری پولیس لائن سے گزرکرباہرنکلنے کی اجازت ہے جب کہ یہ تمام کام کرنے کے لئے انہیں مشرقی رخ پربنے گیٹ سے باآسانی جھنڈابازارتک رسائی تھی جوایک حکم کے تحت بندکردی گیاہے اوراب انہیں اس سے بالکل مخالف سمت مغرب کی جانب کم ازکم پانچ سے چھ فرلانگ چل کرپہلے ایم ٹی گیٹ سے پولیس لائن سے باہرنکلنے پرمجبورکردیاگیا ہے جہاں سے ایک فرلانگ مزیدچل کر مین کچہری روڈپرپہنچ کر پھر پولیس لائن کے اندرطے کیاگیافاصلہ باہرسے عبورکرکے واپس جھنڈابازارآناپڑرہاہے جس سے رہائشی کالونی میں رہنے والے پولیس ملازمین کے خاندان شدیدذہنی دباؤکاشکارہیں ۔ملازمین نے آرپی او اشفاق احمدخان اورسی پی اوعمرسعیدملک سے مطالبہ کیاہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیادپرپولیس لائن کی کالونی کے مکینوں کے لئے فیملی گیٹ کوفوری طورپرکھلوایاجائے ۔اس حوالے سے نمائندہ جنگ نے مؤقف لینے کے لئے ایس پی ہیڈکوارٹرکے دفتررابطہ کیالیکن ایس پی ہیڈکوارٹرزکے عملے نے بتایاکہ میڈم موجودنہیں ۔
اسلام آباد سے مزید