• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کا شیخوپورہ میں دھرنا، مہنگائی کی انتہا، وزیراعظم کے گرد لوگ خوش، 22 کروڑ عوام رو رہے ہیں، سراج الحق

لاہور،شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی ،نمائندہ جنگ سے) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مہنگائی کی انتہاہوگئی، وزیراعظم کے ارد گر د عوام خوش،22کروڑ عوام کا پاکستان رو رہا ہے۔ ساڑھے تین برسوں میں ہر اسکینڈل میں پی ٹی آئی کے وزیروں کے نام آئے۔حکومت غریبوں پر مہنگائی کے کوڑے برسا رہی ہے ۔بجلی کی قیمت میں تین روپے فی یونٹ مزید اضافہ کردیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے شیخوپورہ میں عوامی دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاگزشتہ 70 برسوں میں 31ہزار ارب اور پی ٹی آئی کے تین برسوں میں 21ہزار ارب قرضہ لیا گیا۔حکومت نے قائداعظم کے قائم کردہ سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا۔موجودہ حکومت نے کشمیر بھارت کو پلیٹ میں رکھ کر دے دیا۔ اپوزیشن عدم اعتماد کے بعد اسمبلیوں سے مستعفی ہو جائیں اور عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا موقع دیا جائے انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور عمران خان بہن بھائی ہیں تحریک انصاف کی حکومت نے کرپشن کے میدان میں نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ملک کو عالمی اداروں کا غلام بنا دیا گیا ہے۔ بجلی گیس آٹا چاول دال گھی اور چینی کی قیمتوں میں 50فیصد کمی نہ کی گئی تو جماعت اسلامی حکومت کے خلاف لانگ مارچ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ماڈل بازار کے منصوبہ کو کسی اور جگہ منتقل کر کے کمپنی باغ کی تاریخی حیثیت کو بحال نہ کیا گیا تو اگلا دھرنا کمپنی باغ میں ہوگا ۔

ملک بھر سے سے مزید