• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ نواب شاہ،پولیس زرداری برادری کی پشت پر،عمران خان کو رپورٹ ارسال

نواب شاہ ( بیورورپورٹ )پی ٹی آئی کے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مرزا پور میں پانچ معصوم جانوں کا قتل انتہائی افسوسناک عمل ہےکھلے عام قتل و غارت گری کی گئی مگر بااثر افراد پر مقدمہ درج نہیں کیا گیا وہ بھنڈ برادری کے قتل ہونے والے پانچ افراد کی لاشوں سمیت دھرنے میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہا کہ بھنڈ برادری کے نہتے افراد کو بے دردی سے قتل کیا گیا اس میں پولیس کاکردار انتہائی مشکوک ہے اور ایس ایس پی بینظیر آباد اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ معصوموں کے خون کا حساب سندھ کے حکمرانوں کو دینا پڑیگا اور زمین کے ٹکڑے کو ہتھیانے کیلئے انسانی جانوں کے خون کی ہولی کھیلی گئی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس پانچ افراد کے قتل کا مقدمہ بھی درج نہیں کرسکی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہم بھنڈ برداری کے ساتھ ہیں ان کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پولیس زرداری برادری کی پشت پناہی کررہی ہے اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان کو مکمل رپورٹ دی جائے گی زرداری مافیا سے چھٹکارا پانا ضروری ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ کی حیثیت حوالدار سے زیادہ نہیں ہے جبکہ ایس ایس پی نواب شاہ کو قاتلوں کی سہولت کاری میں جیل جانا چائیے۔
ملک بھر سے سے مزید