• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ، غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے قیام کا نوٹس

پشاور(نمائندہ جنگ) پشاور ہائیکورٹ نے پشاور سمیت صوبے بھر میں غیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کے قیام کا نوٹس لیتے ہوئے کے پی حکومت سے جواب طلب کرلیا ۔جسٹس روح الامین نے ریمارکس دیئے کہ صوبے میں زرعی زمینوں پر غیرقانونی ہائوسنگ سوسائیز بن رہی ہیں ،زرعی زمینیں غیرضروری طور پر ختم ہو رہی ہیں ، باغات بھی کاٹے جا رہے ہیں ،حکومت ایسے لوگوں کے خلاف کیا اقدامات کررہی ہے ؟عدالت نے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 8 مارچ تک کےلئے ملتوی کردی ۔جسٹس روح الامین اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل بینچ کے رو برو ایڈوکیٹ جنرل شمائل احمد بٹ پیش ہوئے۔
ملک بھر سے سے مزید