کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی ایم شیخ نے 24 جوڈیشل افسران کو کارکردگی کی بنیاد پر گریڈ 18میں ترقی دیدی، 19پرسنل اسسٹنٹ ٹو جج اور5 پرسنل اسسٹنٹ ٹو آفیسر کے گریڈ 17کو اپ گریڈنگ کرکے بی پی ایس 18میں کردیا۔ رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ عبدالرزاق کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں ایڈمنسٹریشن کمیٹی کا 9دسمبر 2021 میں اجلاس ہوا۔ کمیٹی نے گریڈ 17کے پرسنل اسسٹنٹ ٹو جج اور پرسنل اسسٹنٹ ٹو آفیسر کے افسران کو7سالہ کارکردگی کی بنیاد پر اگلے گریڈ18 میں ترقی دینے کی منظوری دے دی ہے۔