• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، بیٹی کیساتھ زیادتی کرنے والے باپ کو عمر قید، 1 لاکھ روپے جرمانہ

راولپنڈی(نیٹ نیوز)کم عمر سگی بیٹی کے ساتھ جبری زیادتی کرنے والے باپ کے خلاف عدالتی فیصلہ سنادیا گیا۔

 راولپنڈی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحبزادہ نقیب شہزاد کی عدالت نے سفاک سگے باپ طارق حبیب کو 10سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی اور 1لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا، جس کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید6ماہ قید کاٹنی ہوگی۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ مجرم نے بیٹی جیسا خونی رشتہ پامال کیا،وہ کسی رعایت کا مستحق نہیں۔

ملک بھر سے سے مزید