• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں توازن بحال کرنا ضروری تھا، روس نے جو کیا ٹھیک کیا، شامی صدر کی ولادیمیر پیوٹن سے گفتگو

کراچی (نیوز ڈیسک) شام کے صدر بشار الاسد نے یوکرین بحران کے موقع پر روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور فیصلہ کن اقدام کرنے پر روسی صدر کی تعریف کی ہے۔ خلیجی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، بشاور الاسد نے جمعہ کو پوتن کو فون کرکے کہا کہ مغربی ممالک پاگل پن میں مصروف ہیں اور جو کچھ یوکرین میں ہو رہا ہے وہ تاریخ کو درست کرنے کی کوشش اور وہ دنیا میں وہ توازن بحال کرنے کیلئے ضروری ہے جو سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد بگڑ گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ کے اس اہم موقع پر شام روس کا حامی ہے اور اس بات کو درست سمجھتا ہے کہ روس نے جو کچھ کیا وہ درست تھا اور نیٹو کے توسیع پسندانہ عزائم کو روکنے کیلئے ضروری تھا۔
اہم خبریں سے مزید