زویا حسن
گھر کے ایک ہی طرز آرائش سے کبھی کبھی دل اُکتا جاتا ہے اور دل کرتا کچھ الگ اسٹائل اپنا کر گھرکی آرائش کو نیا پن دیا جائے لیکن یہ فیصلہ کرنا بہت مشکل ہوجاتا ہے کہ یہ کام کس طر ح کریں ۔چلیں!اس ہفتے ہم آپ کی یہ پریشانی دور کردیتے ہیں۔
ذیل میں آپ کو فر نچ کنٹری طرز آرائش کے بارے میں بتا رہے ہیں۔ ان پر عمل کرکے آپ اپنے گھر کو دو چند کرسکتی ہیں۔ ویسے عام طور پر زیادہ تر گھروں میں برائون لکڑی کا فرنیچر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کی جگہ آپ ڈائنگ ٹیبل، کرسیاں اور دیگر فرنیچر کے لیے سفید یا دودھیا سفید رنگ کی لکڑی بھی استعمال کر سکتی ہیں۔ اس کے ساتھ کمرے کے رنگ میں بھی سفید ی کا عنصر نمایاں رکھا جاسکتا ہے۔ اس طر ح کے رنگ بہت خوش گوار تاثر دیتے ہیں ۔
راٹ آئرن
اکثر خواتین کو لگتا ہے کہ راٹ آئرن کا استعمال صرف بیرونی مقامات (لان یا بر آمدے) کی حد تک ہی کیا جاسکتا ہے۔ جب کہ ایسا نہیں ہے آپ لاؤنج کےصوفے بھی راٹ آئرن کے بنا واسکتی ہیں۔ دبیز کشنز اور گدوں کے ساتھ صوفے کی نشست بہت آرام دہ اور دل کش نظر آتی ہے ۔
نیلی اور سفید پروسیلن کی کراکری
کچن کے کیبنٹ میں موجود خوب صورت کراکری کچن کی دل کشی میں مزید اضافہ کرتی ہیں اور اگریہ کراکری نیلی اور سفید رنگ کی ہوتوکچن کی خوب صورتی میں مزید اضافہ کردیتی ہے۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی حسین ظروف سازی کی جاتی ہے ۔آج کل سرا مکس سے بہت خوب صورت کراکری بنائی جاتی ہے اور ان پر ڈیزائن بھی بنائے جاتے ہیں ۔ان نفیس کراکری میں برنیاں ،جگ ،پیالے ،طشتریاں اور کٹورے اور چائے کی پیالیاں اور دیگر طرح کی ورائٹی بھی موجود ہوتی ہے۔
کچن کی آرائش
یہ دوراسمارٹ ٹیکنالوجی کا ہے ،اسی لیے ا ب کچن میں انقلابی طرز کو اپنا تے ہوئے LED لائٹس لاگئی جارہی ہیں اور انہیں لائٹوں کی مناسبت سے کچن میں رنگ بھی کرایا جا تا ہے اور اسی رنگ سے ملتے جلتے رنگ کے کیبنٹس بھی بنوائے جاتے ہیں۔ اگر آپ کا کچن چھوٹاہے تو اس میں پر یشانی کی کوئی بات نہیں ہے، آ پ اس میں دودھیا رنگ مثال کے طور پر ہلکا گلابی ،آسمانی ،کریم، خاکی اور مکمل سفید رنگ سے کیبنٹس بناواسکتی ہیں ۔ اس سے آپ کا چھوٹا سا کچن بھی خوب صورت و دل کش لگے گا۔ اس مخصوص طرز آرائش میں بھی راٹ آئرن استعمال کیا جاسکتا ہے۔
فرنچ کنٹری بیڈ روم اسٹائل
بیڈروم وہ واحد جگہ ہوتی ہے جہاں انسان سب سے زیادہ پُر سکون ہوتا ہے اور اس کی آرائش بھی اپنے شوق کی مناسبت سے کرتا ہے ۔لیکن فر نچ کنٹری طرز آرائش بھی دیدہ زیب ہوتی ہے۔ اس طرز آرائش میں گہرے رنگوں کی آمیزش نہیں کی جاتی۔ دبیز گدوں اور پردوں سے آراستہ بستر اور اس پر جالی دار کپڑے کی جھالروں سے کی جانے والی سجاوٹ دیکھنے میں بہت پُر آسائش اور آرام دہ لگتی ہے۔
بعض خواتین پر نٹڈ یا پھول بوٹے والے پیٹرن پسند نہیں کرتی ،ان کو زیادہ تر ایمبرائیڈری کے دیدہ زیب ڈیزائنز اچھےلگتے ہیں۔ فرنچ کنٹری ڈیزائن میں پرنٹڈ اور ایمبرائیڈری دونوں ڈیزائن کی چادریں چلتی ہیں اور یہ دیکھنے میں بھی حسین لگتی ہیں۔