اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کسی سیاسی تبدیلی کی تحریک نہیں ، یہ پاکستان کے عوام کی تحریک ہے، تحریک عدم اعتماد پاکستان کو بچانے کی تحریک ہے،موسم گرما میں گیس اور گندم کا بحران آنے والا ہے۔ اتوار کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس حکومت نے پاکستان کاجو حشر کردیا ہے وہ افسوسناک ہے، اگر یہ حکومت فوری طورپر ختم نہ کی گئی تو ملک ایسے دلدل میں دھنس جائیگا جس سے نکلنا بہت زیادہ مشکل ہوجائے گا۔