• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد میں گن مین کے ہاتھوں ڈی ایس پی کا قتل، تحقیقاتی کمیٹی نے اہم سفارشات حکام کو ارسال کردیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)حیدر آباد میں گن مین کے ہاتھوں ڈی ایس پی کا قتل،آئندہ ایسے واقعات روکے جانے کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی نے اہم سفارشات حکام کو ارسال کر دیں، جس میں کہا گیا ہے کہ کلینکل سائیکلوجسٹ اور سائکاٹرسٹ پر مشتمل ٹیم ہونی چاہیے جو مختلف مراحل پر لازمی چیک اپ کی سہولت فراہم کرے.

 پولیس فورس میں شامل ہوتے وقت، ٹریننگ، پروموشن سے پہلے چیک اپ کیا جائے جبکہ اہلکاروں کی ڈیوٹی 8گھنٹے کیے جانے کی بھی سفارش بھی کی گئی ہے.

ماہر نفسیات کے ذریعے ڈیوٹی کی حساسیت پر گن مین اور گارڈز تعینات ہوں،امیدار وں ،پولیس افسران کی نفسیاتی رپورٹ پولیس فائل اور ڈیجیٹل ریکارڈ میں بھی موجود ہو ،ذہنی تناو پر اسٹریس مینجمنٹ کے حوالے سے ضلعی سطح پر آگاہی سیمینارز کا انعقاد ہونا چاہیے.

 اہلکاروں کی زندگی کے حالات میں بہتری کے اقدامات کرنے چاہئیں،پولیس کانسٹیبلز کو بھی مناسب رہائش دیں تاکہ فیملی کے ساتھ رہے سکیں،پولیس کے ڈیوٹی اوقات کار کو 8 گھنٹے تک کردینا چاہیے.

 گن مین اور گارڈ کی روٹیشن ڈیوٹی اوقات کار پولیس قوانین کے مطابق عمل پیرا ہونا ضروری ہے، مساوات قائم ہوں تو مختلف کاموں کی صلاحیت پیدا ہوگی، گن مین کے طور پر تعینات پولیس اہلکار کو ڈیسک ڈیوٹی کا بھی موقع فراہم کیا جائے،اسی طرح متبادل ڈیوٹی کے رواج کو عام کرنا چاہیے حکم نامہ مجاز اتھارٹی کی ہدایت پر جاری کیا گیا ہے۔

حیدر آباد میں 3 فروری کو اپنے گن مین کی فائرنگ سے ڈی ایس پی فیض محمد کے قتل کے بعد مستقبل میں ایسے واقعات کی رو ک تھام کے لیے آئی جی سندھ کی ہدایت پرپولیس افسر کی شہادت کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنائی گئی تھی،کمیٹی کی سفارشات فیڈ بیک اور مشاہدے کے لیے ماتحت دفاتر کو ارسال کر دی گئیں ۔

ملک بھر سے سے مزید