• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہاؤس، نیلام گھر سجانے والوں کا دوغلہ چہرہ بے نقاب ہوگیا، جلال محمود شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ یونائیٹڈپارٹی کے چیئرمین سید جلال محمود شاہ نے سندھ ہائوس میں ہارس ٹریڈنگ کی سخت الفاظ میں مذمت اور اسے شرمناک قرار دیتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ سندھ ہائوس میں نیلام گھر سجانے والوں کا دوغلہ چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے،پیپلز پارٹی نے شرمناک ہارس ٹریڈنگ کر کے تحریک عدم اعتماد کو غیر شفاف بنا دیا ہے، ان ہاوس تبدیلی قانونی طریقہ ہے مگرپی ڈی ایم کی قیادت نے اس کو کرپشن اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے حاصل کرنے کی روایت ڈال کر نہ صرف ملک کا وقار خراب کیا ہے بلکہ اس کی وجہ سے پاکستان پوری دنیا میں بدنامی کا باعث بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت کو یہ راستہ نہیں اپنانا چاہئے تھا۔ پی ڈی ایم کی قیادت کو سوچنا چاہئے کہ کرپشن اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے ان ہاوس تبدیلی کے راستے نے پارلیمانی اداروں کی ساکھ اور منتخب ارکان کا وقار مجروح کیاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہاشگاہ پرکراچی ڈویژن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ہائوس میں نیلام گھر سجانے والوں کا دوغلہ چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔کروڑوں روپے خرچ کر کے ان ہائوس تبدیلی کرنے والے عوام کی کیا خدمت کریں گے۔

ملک بھر سے سے مزید