• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید جو باتیں کر رہے ہیں وہ مناسب نہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی،مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کے خوبصورت ہل پارک کو مسلسل نظر انداز کیا گیا جب سے بلدیہ عظمیٰ کی باگ ڈور میرے ہاتھ آئی ہے مسلسل شہر کے پارکوں کی تزئین و آرائش کر رہا ہوں قومی اسمبلی کے اسپیکر اجلاس نہ بلا کر اپنی ذمہ داریوں سے انحراف کر رہے ہیں، سپریم کورٹ کو اس معاملے کو بغور دیکھنا چاہئے، ریاست کو خوف و ہراس میں ڈال کر نہیں چلایا جاسکتا،اسلام آباد میں سندھ ہاؤس پر جو واقعہ ہوا ہے وہ انتہائی افسوس ناک ہے اس طرح جمہوریت کے نام پر کبھی نہیں ہوا، آئین کی پاسداری ہونی چاہئے، شیخ رشید جو باتیں کر رہے ہیں وہ مناسب نہیں ہیں وہ تو خود کچھ دن کے مہمان ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہل پارک میں پھولوں اور پودوں کی نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ میں اس تاثر کی نفی کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہوں کہ ادارے کام نہیں کر رہے، میری ترجیحات میں پارکوں کی تزئین و آرائش شامل ہے ، شہر کے چار بڑے اداروں نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ہمارے ساتھ تعاون کیا، ہم نے ان اداروں کے تعاون سے پی آئی ڈی سی پل، ناتھا خان پل، ایمپریس مارکیٹ اور فریئر ہال کی تزئین وآ رائش کا کام انجام دے رہے ہیں،ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے تجویز دی کہ لیاری ایکسپریس وے کو ہیوی ٹریفک کے لئے کھولا جائے لیکن وفاقی حکومت اپنا کردار ادا نہیں کر رہی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید