• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ آرٹس کونسل میں اجارہ داری قائم کرنے کا نوٹس لے، دی آرٹس فورم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) دی آرٹس فورم کےعہدیداروں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ آرٹس کونسل میں اجارہداری قائم کرنے کی کوشش کا سپریم کورٹ نوٹس لے،عہدیداروں نے کہا ہے کہ آرٹس کونسل کی گورننگ باڈی نامکمل ہے، خازن اور نائب صدر کے عہدوں پر الیکشن نہیں کروائے گئے،ہنگامی جنرل باڈی اجلاس بلاکر من پسند ترامیم پاس کروانے کی کوشش کی جارہی ہے،آرٹس کونسل کی موجودہ انتظامیہ اب تک دو ارب روپے سے زائد رقم گذشتہ 12 سال میں خرچ کرچکی ہے اس کا آزادانہ آڈٹ نہیں ہوا اور اب فنڈ ریزنگ کے نام پر بیرون ملک دفاتر کھولنا چاہتی ہے، وفاقی حکومت کو اس پر نوٹس لینا چاہئے اس سے منی لانڈرنگ کا خدشہ ہے، پریس کانفرنس میں مبشر میر،نجم الدین شیخ، قندیل جعفری اور دیگر شریک تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید