• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیونگم کے داغ: چھری کو ذرا سا گرم کرکے پہلے چیونگم اتار دیں۔ پھر متاثر ہ حصے پر اسپرٹ لگائیں اور صابن سے رگڑ کر دھولیں۔

چاندی کے زیورات کو کالے ہونے بچائیں : چاندی کے زیورات اکثر کالے ہو جاتے ہیں انہیں کالے ہونے سے محفوظ رکھنے کے لیے جیولری باکس میں چار سے پانچ عدد چاک ڈال دیں جیولری کالی نہیں ہوگی۔

بجلی کی استری کا زنگ صاف کرنے کے لیے: اگر بجلی کی استری کو زنگ لگ گیا ہے تو سوڈاہائی کارب(کھانے کا سوڈا)سے زنگ صاف کر لیجیے۔

چوہے بھگائیے! جہاں چوہے ہوں وہاں پیپر منٹ باریک کرکے چھڑک دیجیے۔

جلی ہوئی دیگچی صاف کرنا: اگر دیگچی اندر سے کالی ہوگئی ہوتو اس میں پانی بھر کر تین چمچہ ٹاٹری اس میں ملا کر آدھے گھنٹے تک پانی کو ابلنے دیں۔ دیگچی صاف ہو جائے گی۔

کتابوں کو کیڑوں سے محفوظ رکھنا: تھوڑی سی پھٹکری اور تھوڑی سی سفید مرچ لے کر ان کا سفوف بنالیں اور کتابوں پر چھڑ ک دیں۔

٭… بند گوبھی جب بھی پکائیں، تو دھو کر کاٹیں، کیوں کہ کاٹ کر دھونے سے تمام وٹامنز ضائع ہو جاتے ہیں۔

٭… بینگن کاٹ کر کچھ دیر کے لیے رکھ دیں، تو ان کی رنگت سیاہ پڑجاتی ہے۔ اگر انھیں کاٹنے کے بعد نمک ملے پانی میں بھگودیا جائے، تو رنگت تبدیل نہیں ہوگی۔

٭… مٹر، ابلتے ہوئے پانی میں مٹر کے چند چھلکے ڈالنے سے رنگت اور مٹھاس میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

٭… تھوڑے سے پانی میں سرکہ ملاکر سبزی پر چھڑک دیا جائے توسبزی ایک ہفتے تک تازہ رہتی ہے۔

٭… ہاتھوں سے لہسن، دھنیے، پیاز اور مرچوں کی بو دور کرنے کے لیے ٹوتھ پیسٹ ہاتھ پر مل کر دھولیں۔

٭… تھکے ہوئے پیروں کو آرام دینے کے لیے نیم گرم پانی میں لیموں کے چند قطرے شامل کرکے اس میں پاؤں ڈبو دیں۔

اگر ہچکی آرہی ہو، تو لونگ کھالیں یا پھر ایک گلاس پانی پی لیں۔

٭… گلدان کے پانی میں اگر صابن کے کچھ ٹکڑے ڈال دئیے جائیں تو پھول دیر تک ترو تازہ رہتے ہیں۔

٭… اگر لیموں لمبے عرصے تک محفوظ رکھنے ہوں، تو ہر لیموں پر موم کا ایک قطرہ ٹپکاکے فریز کردیں۔

٭…اکثر آلو میٹھے ہونے کی وجہ سے سالن کا ذائقہ خراب ہو جاتا ہے، اس کا آسان حل یہ ہے کہ میٹھے آلو کاٹ کر پکانے سے قبل لہسن، نمک اور سرکہ لگا کر 45منٹ کے لیے رکھ دیں۔ پکنے کے بعد ذائقہ باکل ٹھیک ہوگا۔

٭…ساگ پکانے سے قبل اگر اسے کھولتے پانی میں ابال لیا جائے، تو لذت بڑھ جاتی ہے۔

٭… تندوری روٹیوں کو تازہ کرنے کے لیے ان پر پانی لگائیں اور گرم توے پر بالکل ہلکی آنچ پر پتیلے سے ڈھک کر رکھ دیں۔ دس منٹ بعد روٹیاں تازہ ہوجائیں گی۔

٭…سنک کی نالی بند ہوجائے، تو گرم پانی میں کپڑے دھونے کا سوڈا شامل کر کے سنک میں ڈال دیں۔

٭… پھٹکری باریک پیس کر کچن کے کیبنٹس میں رکھیں، تو کیڑے پیدا نہیں ہوتے۔

٭… صابن کے چند ٹکڑے، سرسوں کے تیل میں گرم کرنے کے بعد لکڑی کے دروازوں اور چارپائیوں کے جوڑوں پر ڈالنے سے چرچراہٹ ختم ہوجاتی ہے۔