• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار)وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی،سرقہ باالجبر،سٹریٹ کرائم،نقب زنی ،چوری،خیانت مجرمانہ اور فراڈ کی متعددوارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاءکے علا وہ ، تین کار یں اور 13موٹرسائیکل اڑا لیےگئے ۔ تھانہ انڈسٹریل ایریا کے علاقہ آئی ایٹ تھری میں مسلح موٹر سائیکل سوار سی ڈی اے کے ریٹائرڈ ریونیو آفیسر راجہ آصف محمود سے 90لاکھ سے زائد مالیتی 65 تولے سونے کے زیورات چھین کر لے گئے۔بروقت اطلاع کے باوجود پولیس بیس منٹ کی تاخیر سے موقع پر پہنچی ۔ متاثرہ ریٹائرڈ سرکاری آفیسر بینک کے لاکر سے سونا نکلواکر گھر لا رہے تھے کہ تعاقب میں آنے والے موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے گھر کے سامنے پہنچتے ہی انہیں دبوچ لیا نے اور زیورات چھین لئے ۔ واردات کے دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ بھی کی ۔ بجلی کی معطلی کے باعث جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو نہ مل سکی۔ ادھر تھانہ گولڑہ کے علاقے میں جنید کی رگڑائی مشین ،تھانہ کھنہ کے علاقے میں غضنفر کے گھر سے موبائل اور نقدی ، ترنول کے علاقے میں اول شیر کی موٹراور تاریں ،عبدالغفور کے گھر کی کھڑکی توڑ کر نقدی اور طلائی زیور، گولڑہ کے علاقے میں شیرا ز کے گھر سے ائیر کنڈیشنر،اسامہ کا موبائل ،تھانہ رمنا کے علاقے میں شیرکے گھر سے طلائی زیورات اور نقدی ،تھانہ مارگلہ کے علاقے میں عباسی کے کمرے سے دو لاکھ روپے اور پندرہ سو چائینز کرنسی ،سہالہ کے علاقے میں بابر کے گھر سےجنریٹر موٹراوردیگر اشیاچرا لی گئیں ۔تھانہ آب پارہ کے علاقے پریڈ گراونڈ میں قاسم کی جیب سے موبائل نکال لیاگیا۔ تھانہ گولڑہ کے علاقے میں شکیل کی دکان پر دو مسلح ڈاکوؤں نے دکان سے نقدی، دکان میں موجود گاہگوں معتبر، کاشف، اصغر ، ناصر اور حمید سے نقدی، موبائل فون اور گھڑیاں چھین لیں اور فرار ہوگئے ۔تھانہ بنی گالہ کے علاقے میں راجہ نصیر سے طلائی زیورات، اڑھائی سو پاونڈ، نقدی موبائل فون وغیرہ ،ترنول کے علاقے میں رفاقت کے برخودار سے موبائل اورنقدی ،تھانہ آئی نائن کے علاقے میں ثنا اللہ سے موبائل ، سبزی منڈی کے علاقے میں طاہر سے موبائل چھین لیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید