• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی میں جو ہوا، ملک کی سیاسی تاریخ میں عجوبہ تھا،سراج الحق

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں جو ہوا، ملک کی سیاسی تاریخ میں عجوبہ تھا، پی ٹی آئی کیجانب سے متعارف اصلاحات یک طرفہ، سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ بہتر تھا کہ سیاست دان ڈائیلاگ کے ذریعے مسئلہ کا حل نکالتے، اب آگ اس قدر پھیل گئی ہے کہ تمام نگاہیں سپریم کورٹ کی طرف ہیں۔ امید کرتے ہیں عدالت عظمیٰ جمہوریت کے استحکام کے لیے بہتر فیصلہ کرے گی۔ جماعت اسلامی کی خواہش ہے کہ نگران حکومت کا قیام عمل میں آئے، جو 90روز کی آئینی مدت کے دوران نئے انتخابات کرائے۔ الیکشن سے قبل انتخابی ریفارمز کا ہونا بے حد ضروری ہے۔ پی ٹی آئی کیجانب سے متعارف اصلاحات یک طرفہ، سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ نہیں سمجھتا ملک کا سیاسی نظام اتنا مضبوط ہے کہ ای وی ایم کے ذریعے ووٹنگ ہو سکتی ہے، الیکشن کمیشن نے خود اتنی قلیل مدت میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید