اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاءکے علا وہ 4کاریں اور9موٹرسائیکل اڑا لیےگئے ۔ پولیس نے چیک ڈس آنر کے بھی مقدمات درج کر لیے ۔ تھانہ لوہی بھیر کے علاقے سے مختار ،تھانہ کھنہ کے علاقے میں شیخ نوید،آبپارہ کے علاقے میں احتشام ،تھانہ لوہی بھیرکے علاقے میں حق نواز، ثاقب، نیلور کے علاقے میں وضی زمان ، شہزاد ٹاون کے علاقے میں رحمان ، سبزی منڈی کے علاقے میں امجدکے موٹرسائیکل اورتھانہ شالیمار کے علاقے میں گوہر کی کار، تھانہ آبپارہ کے علاقے میں عدیل کی کار، ترنول کے علاقے میں یار محمد کی کار،کورال کے علاقے میں غلام مرتضٰی کی کار چور لے اڑے ۔ ادھر تھانہ بنی گالہ کے علاقے میں اورنگزیب کی چار بکریاں اور تین بکرے، تھانہ گولڑہ کے علاقے میں مومن کی دکان کے تالے توڑ کر 21موبائل فون اور 95ہزارروپے،تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں عثمان کے گھر کام کرنے والی دو ملازموں نے چھ تولے طلائی زیورات اور 12لاکھ روپے کی نقدی، تھانہ ترنول کے علاقے میں خیام کی جیب سے موبائل اور نقدی ،کورال کے علاقے میں اشتیاق کے گھر سے جنریٹر ، موبائل اور نقدی وغیرہ،تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں راجہ قاسم کے گھر سے دو سوئی گیس کے میٹر،تھانہ آئی نائن کے علاقے میں عتیق الرحمٰن کی گاڑی سے نقدی وبیگ ،تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں شاہد کی جیب سے نقدی چرا لی گئی ، ادھرتھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں نامعلوم ٹیکسی ڈرائیور نیبل کا سامان لے کر رفوچکر ہوگیا۔ دوسری جانب تھانہ گولڑہ کے علاقے میں عماد سے موبائل ،تھانہ کورال کے علاقے میں عون سے موبائل ،تھانہ کورال کے علاقے میں خرم سے موبائل،نون کے علاقے میں صائم علی سے موبائل ،تھانہ کھنہ کے علاقے میں فرازسے موبائل ، بلال سے موبائل، قاری عبدالرحمٰن سے موبائل اور نقدی، تھانہ آئی نائن کے علاقے میں حسنین سے موبائل چھین لیاگیا۔تھانہ گولڑہ پولیس کو خدیجہ نے بتایاکہ اس نے سکائی کنٹریکٹر ورائل اسٹیٹ کے ارسلان علی کے ساتھ 95لاکھ روپے میں پلاٹ کا سوداکیا، جس کا باقاعدہ معاہدہ ہوا، نقد ادائیگی کے علاوہ قسطوں میں رقم پوری کرکے دی تاہم ملزم نے پلاٹ دیا،نہ ہی رقم واپس کررہاہے۔ تھانہ ترنول پولیس نے قیصر کی درخواست پر موسی کے خلاف پانچ لاکھ روپے مالیت،تھانہ لوہی بھیر پولیس نے کاشف کی درخواست پر چوہدری اکرام کے خلاف 8لاکھ75ہزارروپے ،عارف کی درخواست پر عمیرذکی اور اسکے والد ذکی کے خلاف 33لاکھ 55ہزارروپے مالیت کے دو چیکوں ،تھانہ آئی نائن پولیس نے سلطان کی درخواست پر علی زین العابدین کے خلاف ایک کروڑ روپے مالیت کے چیک ڈس آنرکا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتیوں کی ان گنت وارداتیں موٹر سائیکل پر سوار ڈاکوئوں نے رات گئے تک پولیس کو تگنی کا ناچ نچانے رکھا ۔ڈکیتی کی پہلی واردات میں موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکوں نے سہالہ کے علاقے روات ٹی چوک پر واسق سے اسلحہ کی نوک پر اپلائیڈ فار موٹر سائیکل چھین لیا۔ دوسری واردات میں جناح ایونیو پر موٹر سائیکل سوار ڈاکوں نے اسلحہ کی نوک پر شفیق سے رقم سے بھرا بیگ چھین لیا۔ تھانہ آئی نائن کے علاقے آئی ایٹ تھری کی گلی نمبر 72 سے دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے طارق سے موبائل اور پرس چھین لیا ،اسی گروہ نے فیض آباد کے قریب حسنین سے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور پیسے چھین لئے۔ ضیاء مسجد سے فراز نامی شخص نے پولیس کو اطلاع دی کہ دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے ان سے گن پواٹ پر موبائل اور پیسے چھین لئے ۔صائم علی نامی شخص نے اطلاع دی کہ سی این جی کے پاس دو مسلح ڈاکوں نے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور پرس چھین لیا ۔کھنہ پل کے پاس سید عون سے موٹر سائیکل سوار ڈاکوں نے اسلحہ کی نوک پر پرس اور موبائل چھین لئے ۔ رات گئے نیول انکریج کے پل تلے مسلح ڈاکوں نے دو مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کی نوک پر 27 ہزار روپے چھین لئیے۔