آمنہ عمر
بیڈ روم گھر کا سب سے آرام دہ اور سکون والا حصہ ہوتا ہے۔ ہر خاتون کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے بیڈروم کو منفرد انداز اور خوبصورتی سے سجائے۔ اس ہفتے ہم آپ کی اس کام میں مدد کر دیتے ہیں۔ ذیل میں بیڈروم سیٹ کرنے کے چند آسان طر یقے بتا ئیں جارہے ہیں۔ انہیں آزما کر اپنے کمرے کو سجائیں دل کش اور منفرد انداز سے۔
سائیڈ ٹیبلز پر لیمپ
ایک وقت تھا جب صرف سادہ لیمپ مارکیٹ میں ملتے تھے۔ لیکن متعدد ڈیزائن اور اسٹائل کے لیمپز ملتے ہیں ۔یہ عا م طرو پر بہت سادے ،ہلکے اور چھوٹے ہوتے ہیں۔ سائنڈ ٹیبل کے سائز اور فرنیچر کی مناسبت سے لیمپ کا انتخاب کریں ،تا کہ وہ رکھنے میں بھی خوبصورت لگے۔
بیڈ شیٹس کا انتخاب
بیڈشیٹس بیڈ روم کی سجاوٹ کا سب سے اہم حصہ ہیں اور توجہ کا مرکز بھی لہٰذا اپنے بیڈ کے لئے بہترین بیڈ شیٹ کا انتخاب کریں۔ انہیں خریدتے وقت ہمیشہ محتاط رہیں۔ محترک اور روشن رنگ کمرے کو مزید دلکش بناتے ہیں۔ اس کے برعکس ہلکے رنگ اچھے نہیں لگتے ہیں۔ ایسی بیڈ شیٹ جن کے ساتھ میچنگ لحاف اور کشن موجود ہوں آج کل با آسانی بازار میں مل جاتی ہیں۔ سفید بیس کے ساتھ گہرے رنگوں کے پرنٹس والی بیڈ شیٹس عموماً دلکش تاثر دیتی ہیں۔
دیوار کے لئے سجاوٹ
دیوار میںآویزاں کرنے کے لیے کئی چیزیں ملتی ہیں ،آپ اپنی پسند کے مطابق دیواروں کو خوبصورت انداز میں سجاسکتی ہیں ۔اچھی پینٹنگز ، دل کش تصاویر، وال کلاک دیوار کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں ۔ اس کو بیڈ کی ترتیب کے مطابق سامنے اور دیوار کے درمیانی مقام پر لگائیں ،اگر آپ ان سب کے علاوہ کچھ اور لگانا چاہتی ہیں تو انتخاب کمرے کی مناسبت سے کریں ۔
فرنیچر
بیڈروم کے لیے ہمیشہ ہلکے رنگ کے فر نیچر کا انتخاب کریں ،وہ دیکھنے میں بھی اچھا تاثر دیتا ہے ۔عام طور پر بیڈ ،سائید ٹیبلز ،ڈریسنگ ٹیبل اور الماری ہوتی ہے لیکن اگر آپ کے کمرے میں جگہ موجود ہے تو ایک چھوٹا سا صوفہ سیٹ بھی رکھ سکتی ہیں۔
وال پیپر
آپ وال پیپر سے بھی کمرے کی خوب صورتی میں اضافہ کرسکتی ہیں۔ اب تو بہت اچھے اچھے ڈیزائنز کے وال پیپرز مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ فرنیچر اور سجاوٹ کے مطابق ان کا انتخاب کرکے کمرےکو مزید دو چند کریں۔