کراچی(اسٹاف رپوٹر)مرکزی جلوس یومِ علی کے موقع پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسن کے رہنماوں ،علامہ احمد اقبال رضوی،علامہ ڈاکٹر عقیل موسی،علامہ حیدر عباس عابدی، علامہ رضی حیدر,علامہ ناظر عباس تقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب بات یہاں تک نہیں رہی کے ہمارے لا پتہ افراد واپس نہیں دیے جارہے،بلکہ مختلف ذرائع کے ذریعے ہمیں خبر دی جارہی ہے کہ آپ کے جوان اب اس دنیا میں نہیں رہے۔۔مسنگ پرسن کے اہل خانہ ہم سے سوال کررہے ہیں کے ہم اپنے پیاروں کو زندہ سمجھیں یا مردہ؟ ۔چیف جسٹس پاکستان، اور آرمی چیف سے گزارش ہے کے لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی داد رسی کریں۔صدر پاکستان عارف علوی نے وعدہ کیا تھا کے مسنگ پرسن کا مسئلہ حل ہوگا۔ہمیں مجبور نہ کیا جائے کے ہم ملک گیر کا احتجاج کر کے ملکی شاہراہوں کو بند کر دیں۔اگر لاپتہ افراد کو بازیاب نہیں کیا گیا تو ہم اپنی آواز ہر سطح پر بلند کریں گے ۔مطالبہ کرتے ہیں کے لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے۔