• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منظور کالونی، ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بناکر نقدی اور زیورات لے اڑے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)منظور کالونی میں اسپئر پارٹس کے تاجر کے گھر میں ڈکیتی ، ڈاکو نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے ، مقدمہ تاجر کی مدعیت میں درج کرلیا گیا، درخواست گزار کے مطابق سیکٹر ڈی میں واقع اسکے گھر میں 6 مسلح ملزمان داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 68 لاکھ 50 ہزار روپے اور 50 تولہ سونا ، الماری میں موجود اسلحہ لوٹ کر لے گئے۔