اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) ہاشو گروپ کے ہاشوانی ہوٹلز لمیٹڈ اور سٹار مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے مابین پی سی ہوٹل حیات آباد پشاور میں شاپنگ آرکیڈ کی مارکیٹنگ کےلیے معاہدہ ہوگیا ہے، معاہدے پر سٹار مارکیٹنگ کے سی او او واثق علی خان اور ہاشو گروپ کے فنانس لاء آفیسر شاکر بوہرا نے دستخط کیے ، اسلا م آباد میریٹ ہوٹل میں ہونیوالی تقریب میں ہاشو گروپ کے سی ای او اور ڈپٹی چیئرمین مرتضیٰ ہاشوانی بھی موجود تھے ، تقریب میں چیئرمین بورڈ آف گورنرز ایچ ایس ایچ ایم ، وائس چیئرمین ہاشوگروپ اختر بھاوانی ، سی ای او ہاسپیٹلٹی اینڈ ایجوکیشن ہاشو گروپ حسیب گردیزی ،، چیف فنانس لاء آفیسر ہوسپیٹلٹی اینڈ رئیل سٹیٹ ڈویژن ہاشو گروپ شاکر بوہرا،سی ای او پرل رئیل سٹیٹ ہولڈنگز شہریار سلیم ، سینئر وائس پریزیڈنٹ عاصم ابراہیم، سٹارمارکٹنگ کے ایم ڈی اخلاق احمد ، تصدق اور جاوید ملک اور دیگر بھی شریک ہوئے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہاشو گروپ کے پرل رئیل سٹیٹ ہولڈنگز کے سی ای او شہریار سلیم نے کہا کہ زیور پی سی ہوٹل پشاور ایک بہت اہم ڈویلپمنٹ ہے اور وہاں پر شاپنگ مال کی ورلڈ کلاس سہولت پہلی مرتبہ فراہم کی جارہی ہےجو پشاور کےلوگوں کےلیے بہت اہم ہےانہوں نے کہا کہ ہوٹل اور شاپنگ مال کی سہولت ایک ساتھ فراہم کی جارہی ہےجوپہلے پشاور میں نہیں تھی ، اس سے پشاور کمرشل سرگرمیوں کا مرکز بنے گا، پشاور میں سیلز اینڈ مارکٹنگ کا بھی جلد اجراء ہوگا،اس سے سٹارمارکیٹنگ اور ہاشو گروپ مساوی طور پر مستفید ہونگے ، تقریب سے سٹارمارکیٹنگ کے ایم ڈی اخلاق احمد نے خطاب کرتےہوئے کہا کہ ہاشو گروپ اور سٹار مارکیٹنگ کےمابین یہ سفر کا آغا ز ہے، ابھی ہم نے اس سے بہت آگے جانا ہے، جب ہم کسی کو خدمت فراہم کرتے ہیں تو یہ ہمیشہ کے لیے کرتےہیں ، سٹار مارکٹنگ ملک گیر سطح پر کام کرتی ہے، باہر کی دنیا سے بھی مضبوط تعلق ہے، انہوں نے کہا کہ یہ تاثر ہے کہ سٹار مارکیٹنگ صرف اے کلاس ڈویلپرز کے ساتھ کام کرتا ہے یہ درست ہے لیکن اے کلاس ڈویلپرز کا مطلب یہ نہیں کہ جن کے پاس پیسہ اور زمین بہت زیادہ ہے بلکہ ایسے اے کلاس ڈویلپرز جو شفاف کام کرتےہیں اور جن کی زمین کلیئرہے اور تمام این او سی ہیں جو ڈلیور کرنا چاہتے ہیں اور ان کی نیت بھی صاف ہے، انہوں نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہےکہ پہلی مرتبہ ہاشو گروپ کے ساتھ چل رہے ہیں اور یہ پہلا قدم بہت دور تک ساتھ رہے گا۔