• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکئی کی برآمد پر پابندی عائد نہ کی جائے، سیریل ایسوسی ایشن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مکئی کی برآمد پر پابندی عائد نہ کی جائے ، بعض عناصرحکومت کو مس گائیڈ کر کے مکئی کی برآمد پر پابندی کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ملک میں اچھی قیمت ملنے کی وجہ سے پیداوار مسلسل بڑھ رہی۔ حکومت جلد بازی میں کوئی غلط فیصلہ نہ کرے ورنہ ملک قیمتی زرمبادلہ کی آمدنی سے محروم ہو جائے گا۔ سیریل ایسوسی ایشن پاکستان نے ملک میں مکئی کی کمی کی اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے مکئی کی برآمد کو روکنے کی مخالفت کی ہے۔ وفاقی وزیر برائے کامرس نوید قمر کو لکھے گئے ایک خط میں سیریل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک میں زبردست پیداوار کے باعث اضافی مکئی موجود ہے اور برآمد کنندگان بغیر حکومتی سبسڈی کے مکئی برآمد کر کے ملک کے لیے قیمتی زرمبادلہ کما رہے ہیں۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین مزمل چیپل نے وزیر تجارت کو لکھے گئے خط میں بتایا ہے کہ رواں سال تقریباً 10ملین ٹن کی مکئی کی پیداوار ہوئی ہے جبکہ مقامی سطح پر طلب 6 ملین ٹن سے زائد نہیں ہے۔

ملک بھر سے سے مزید