اسلام آ باد(پی پی آئی) حکومت نے غریب عوام پر بجلی گرانے کی بھی تیاریاں شروع کردی ہیں، قیمتوں میں فی یونٹ 7 روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں بجلی ٹیرف میں 7 روپے فی یونٹ اضافے پر بات چیت ہوئی ہے، بجلی ٹیرف میں اضافہ 20 ٹیرف اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال میں بجلی ٹیرف بھی بڑھایا جائے گا، بجلی کی قیمت میں اضافہ یکم جولائی سے شروع کیا جائے گا۔