• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں چائے کے شوقین افراد کی وسیع تعداد موجود ہے، بعض لوگ صرف صبح، شام چائے پیتے ہیں لیکن کچھ ایسے ہیں جو دن میں جتنے بھی کپ چائے پی لیں ان کو کم لگتی ہے۔ ایسے ہی لوگوں میں انگلینڈ کے شہر لیسیٹرشائر کے برونسٹون ٹائون کی 73 سالہ خاتون ٹینا واٹسن کا ہوتا تھا جو دن میں 40 کپ چائے پیتی تھیں۔

انہوں نے مرنے سے قبل اپنی بیٹی، ڈیبس ڈونو سے ایک انوکھی خواہش کا اظہار کیا تھا کہ انہیں مرنے کے بعد ‘‘ٹی بیگ کے ڈبّے‘‘جیسے تابوت میں رکھ کر دفن کیا جائے، جو ٹائیفو برانڈ کا ہی ہونا چاہیے۔ ان کی بیٹی کا کہنا تھا کہ میری والدہ چائے کی بہت زیادہ شوقین تھیں اور ان کا ذوق ِمزاح بھی بہت اچھا تھا۔

ٹینا واٹسن نے دو مرتبہ کینسر سے جنگ لڑی اور ایک انفیکشن کی وجہ سے ان کے دونوں پاؤں بھی کاٹ دیے گئے، لیکن ان کے چائے پینے کے شوق میں ذرا بھی کمی نہیں آئے۔ انہوں دوسروں کے چہروں پر مسکرا ہٹیں بکھیر کر خوش ہوتی تھیں۔ جب ٹینا واٹسن کا انتقال ہوا تو ان کی بیٹی کو اپنی ماں کی خواہش یاد آگئے۔ ان کی خواہش کے مطابق ان کو تابوت میں دفنایا گیا۔ ان کی بیٹی کا کہنا تھا کہ 'میں جانتی ہوں کہ میری والدہ تابوت کو دیکھ کر خوب ہنس رہی ہوں گی۔