• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹبال ورلڈکپ کیلئے گیندوں کی تیاری کا اعزاز پھر پاکستان کے نام

کراچی (جنگ نیوز) اس بار بھی فیفا ورلڈ کپ 2022 کے لیے آفیشل فٹبال تیار کرنے کا اعزاز پاکستان کے پاس ہے۔ فیفا ورلڈکپ 2022 میں استعمال ہونے والا فٹبال ’الریہلا‘ سیالکوٹ کی ایک فیکٹری میں تیار کیا گیا ہے، جدید ٹیکنالوجی سے تیار ہونے والا فٹبال بڑی مہارت اور نفاست سے بنایا گیا ہے۔ فیکٹری کے سی ای او خواجہ مسعود اختر کے مطابق ورلڈ کپ میں استعمال ہونے والا فٹبال آٹومیٹک مشینوں اور جدید ’تھرمو بانڈڈ‘ ٹیکنالوجی کے ذریعے بنایا گیا ہے، اس فٹبال میں سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس میں زیادہ تر استعمال ہونے والا مٹیریل ریسائیکلڈ ہے اور یہ مٹیریل ماحول دوست بھی ہے۔خواجہ مسعود اختر کا کہنا ہے کہ ریسائیکلڈ مٹیریل آج کل کی ماحولیاتی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے استعمال کیا گیا ہے جبکہ اریہلا فٹبال 20 پینلز پر مشتمل ہے اور جب یہ فٹبال استعمال ہو جائے گا تو اس سے نکلنے والی گیسز انسانی صحت کے لیے مضر نہیں ہوں گی۔

اسپورٹس سے مزید