اسلام آباد(محمد صالح ظافر) سابق وزیر اعظم اور سینئر نائب صدر پی ایم ایل ن شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ پاکستانی تاریخ کا مشکل ترین بجٹ تھا ان کا کہنا تھا کہ موسم سرما میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی نرخ کم ہونگے کیونکہ روس اور یوکرین جنگ ختم ہوچکی ہوگی۔ اسی طرح گیس وافر مقدار میں موجود ہوگی جس کے نرخ بھی کم ہوجائیں گے۔ جنگ کو انٹرویو میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں درآمد ہونے والی اشیا بشمول چینی گندم، پٹرول، ڈیزل، پام آئیل، دالیں، عالمی مارکیٹ میں بہت مہنگی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرائط سخت ہیں دوسری طرف ڈالر کے مقابلے میں روپئے کی کم ہوئی ہے۔سرکاری ملازمین کو ریلیف اسان کام نہیں تھا کیونکہ صوبوں کو بھی یہ ریلیف دینا ہوگا۔