• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آبادسمیت بعض علاقوں میں بارش کا امکان

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے میدانی علاقے پچھلے کئی روز سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں ، دن بھر لو چلتی رہی ، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 48، نوکنڈی 47، جہلم ، دادو ، ڈی آئی خان میں 46، لاہور، جموں 44، پشاور 43اور اسلام آباد میں 42ڈگری سنٹی گریڈ رہا، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا تاہم وسطی وجنو بی پنجاب اور زیر یں خیبر پختو نخوا میں آ ندھی چلنے کے علا وہ خیبرپختونخوا، کشمیر،گلگت بلتستان ، راولپنڈی ،اسلام آباد ، خطۂ پوٹھوہار اور بالائی پنجاب میں بعد از دوپہر میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
اسلام آباد سے مزید