اسلام آباد(نمائندہ جنگ)چائے کم پینے کا مشورہ دینے والے احسن اقبال چائے ریسرچ سینٹر پہنچ گئے، شنکیاری میں چائے کے کھیتوں اور پروسیسنگ پلانٹس کےد ورے کے موقع پر گفتگو کرتےہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں ڈیڑھ لاکھ ایکڑ رقبے پر چائے کاشت کی جا سکتی ہے ، چائے کی کاشت کے حوالے سے ماسٹر پلان بنا رہے ہیں۔پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر مرتضیٰ عباسی نے کہا کہ چائے کی پیداوار میں اضافے کے لئے نجی شعبے کی شراکت دار یقینی بنائی جائے گا۔اس سے قبل وفاقی وزیر منصوبہ بندی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ شنکیاری سمیت شمالی علاقہ جات میں گرین اوربلیک ٹی کی کاشت ،مارکیٹنگ اورکمرشلائزیشن پر توجہ دے کرچائے کی مقامی ضرورت کو پورا کیا جاسکتا ہے۔