• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کل ہوں گے

کراچی(این این آئی)سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے 14اضلاع میں پولنگ کل ہوگی جسکے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، مختلف کیٹگریزکی 7164بلدیاتی نشستوں کے لئے 32739امیدوار کل26 جون کوقسمت آزمائی کریں گے.

 انتخابی مہم ختم ہوگئی ۔سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے 14 اضلاع میں 26 جون کو پولنگ ہوگی.

 الیکشن کمیشن نے پہلے مرحلے کیلئے جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ ، شکار پور، لاڑکانہ، کشمور کندھ کوٹ ، گھوٹکی خیر پور، شکارپور، نوشہرو فیروز ، شہید بے نظیر آباد(نواب شاہ)، سانگھڑ ، میرپور خاص ، عمر کوٹ اور تھر پارکرمیں پولنگ کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق ٹاؤن کمیٹیوں ،میونسپل کمیٹیوں ، یونین کمیٹیوں اور یونین کونسلوں کے وارڈ کونسلرزکی 4596 نشستوں کیلئے 23637، ڈسٹرکٹ کونسلرزکی 794 نشستوں کے لئے 4409 اور887یونین کمیٹیوں اور کونسلوں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی 1774 نشستوں کیلئے 4693 امیدوار وں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں پہلے مرحلے کے انتخابات سے قبل مختلف اضلاع میں 946 سے زائد امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید