• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکورٹی رسک، عمران خان کو جیل میں ڈالنا چاہئے، رانا ثناء اللّٰہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ اداروں کو گالم گلوچ کرنیوالوں کو کھلی چھٹی نہیں دینگے.

 سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کر کے جیل میں ڈالنا چاہئے یہ ملک میں انارکی پھیلا رہاہے اور قوم کے لئے سیکورٹی رسک بنا ہوا ہے ۔

جمعہ کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک اورقوم کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے ، ہر جماعت کو احتجاج کا حق ہے مگر یہ احتجاج پرامن ہونا چاہئے ۔

ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ عمران خان کے کہنے پر اب لوگ باہر نہیں نکلیں گے، لوگ اس کی جھوٹی اور گمراہ کن سیاست کو جان چکے ہیں ، قانون کو ملحوظ نہ رکھا تو عمران خان مجھے اٹک پل پار کر کے دکھائے ۔

اہم خبریں سے مزید