• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلح افواج ہر خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، وزیراعظم

کراچی، اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر، اے پی پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نےکہاہےکہ پاکستان کی امن خواہش کو کمزوری نہ سمجھیں،مسلح افواج ہر خطرے سے نمٹنےکی صلاحیت رکھتی ہیں۔

بقائے باہمی کے اصولوں پر ہمسائیوں کیساتھ اچھےتعلقات پریقین رکھتےہیں،ہمیں مضبوط بحریہ کی پہلےسےکہیں زیادہ ضرورت ہے،اسےڈیجیٹل ٹیکنالوجی سےلیس اوردفاع کو قابل نسخیر بنانے کیلئے اسے تمام ضروری وسائل فراہم کرینگے۔

پاکستان کا مستقبل سی پیک کی کامیابی پر منحصر ہے، گوادر کی بندرگاہ سی پیک میں اہم کردار ادا کریگی، قومی ترقی کے منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان نیول اکیڈمی میں 117ویں مڈشپ مین اور 25ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آئوٹ تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

قبل ازیں وزیراعظم نےدولت مشترکہ سربراہان کانفرنس سے ورچوئل خطاب میں کہا کہ پائیدار ترقی کیلئے ڈیجیٹل طور طریقوں کا اپنانا ہی کامیابی کی کنجی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ہفتہ کوپاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں 117ویں مڈشپ مین اور 25ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی کمیشننگ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ 

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔نیول اکیڈمی آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔ 

پاس آؤٹ ہونے والے دستے میں 23 مڈ شپ مین شامل تھے جن میں 4 کا تعلق پاکستان،14 بحرین ڈیفنس فورسز، 3 فلسطین اور2 کا تعلق قطر سے تھا۔ پاس آؤٹ ہونے والوں میں 19 شارٹ سروس کمیشن کورس کے افسران بھی شامل تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے تربیت کی کامیاب تکمیل پر کمیشننگ ٹرم کو مبارکباد دی اور جدید جنگی ماحول کے تناظر میں نئے پاس آؤٹ ہونے والے افسران پر عائد ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔

اہم خبریں سے مزید