• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلباء وطالبات کے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں ، پشتونخوا ایس او

کوئٹہ( پ ر) پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون کی آرگنائزنگ کمیٹی کے وفد نے زونل آرگنائزر کی قیادت میں بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ کے طلبہ کی طرف سے لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں شرکت کی۔ طلباء کی جانب سے گزشتہ ایک ہفتے سے اپنے مطالبات کے حق میں یونیورسٹی کے اندر کیمپ لگایا گیا ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ یونیورسٹی ہاسٹل میں طلبا وطالبات کے رہنے کی جگہ اس وقت نہ ہونے کے برابر ہے ، ہاسٹل تمام بنیادی ضروریات سے محروم جبکہ آئوٹ سائیڈرز کی آمدورفت سے طلباء وطالبات کو پریشانی کا سامنا ہے ۔ اسی طرح طلباء کو ماہانہ 6ہزارروپے وظیفہ دیا جارہا ہے جو انتہائی کم ہے اسے بڑھا کر کم سے کم 12ہزارروپے تک کیا جائے ، یونیورسٹی اور بالخصوص ہاسٹل میں سیکورٹی کے نظام کی مزید بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں ، یونیورسٹی کے تمام امور اور نظام کو شفافیت کے طور پرچلاتے ہوئے ہر شعبہ میں چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو عملی طور پر یقینی بنایا جائے۔ آرگنائزنگ کمیٹی نے احتجاجی کیمپ میں طلباء کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے ہمیشہ بلا امتیاز تمام طلباء وطالبات کے بنیادی تعلیمی مسائل کے حل اور حقوق کیلئے آواز بلند کی اور اس کیلئے جدوجہد کرتی آرہی ہے۔ پشتونخوا ایس او مطالبہ کرتی ہے کہ طلباء وطالبات کے جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے ۔
کوئٹہ سے مزید