• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی ٹی 20 رینکنگ، بابراعظم کی نمبر ون بیٹر کی پوزیشن برقرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نئی ٹی ٹوئینٹی رینکنگ میں نمبر ون بیٹر کی پوزیشن برقرار رکھی ہے اور بھارتی ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔ بابر اعظم ون ڈے میں بھی نمبر ایک پر ہیں۔ بابر اعظم سب سے طویل عرصے تک نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بیٹر بن گئے، بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ویرات کوہلی 1013دن تک ٹی ٹوئنٹی بیٹر رہے تھے۔محمد رضوان دوسرے نمبر پر ہیں۔ایشان کشن کی 2 درجے تنزلی ہوئی ہے، وہ پانچویں سے ساتویں نمبر پر چلے گئے۔ایرن فنچ چھٹے سے پانچویں نمبر پر آگئے جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے ساتویں سے چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔

اسپورٹس سے مزید